کنگن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

غلام نبی رینہ

کنگن//ضلع گاندربل کے ٹھیون کنگن میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ٹھیون کنگن میں بدھ کو شفیقہ بانو زوجہ غلام احمد ٹنڈا کے دو منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوگئی جس نے فوراً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور فائر سروسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔
آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
زرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔