محمد بشارت
بدھل// ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں گزشتہ شب چٹانین کھسکنے سے 2 رہائشی مکان تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع راجوری کے بلاک بدھل نیو کی پنچایت حلقہ بدھل کی وارڈ نمبر تین اور چار میں دیر رات موسلا دھار بارش کے دوران چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے رہائشی مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں کرشن لال ولد انت رام ،تلک راج ولد انت رام کے رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروی شروع کی اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔