اتحاد، بھائی چارے کے بندھن کی حفاظت کا عزم کریں: وزیرِ اعظم مودی

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ملک کی تقسیم سے متاثر لوگوں کے مصائب کو یاد کیا اور قوم میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھن کی ہمیشہ حفاظت کرنے کے عزم کو دہرایا۔
ہولناک تقسیم کے یادگاری دن پر، انہوں نے کہا، “ہم ان لاتعداد لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم کی ہولناکیوں سے متاثر ہوئے۔ یہ ان کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن بھی ہے، جو مشکلات پر قابو پانے کی انسانی طاقت کو واضح کرتا ہے۔ تقسیم سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگوں نے اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کی اور بے پناہ کامیابی حاصل کیـ”۔
انہوں نے مزید کہا، “آج، ہم اپنی قوم میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھنوں کی ہمیشہ حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں”۔