راجوری میں جنگجو کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

سمت بھارگو

سیکورٹی فورسز نے پیر کو راجوری کے دراج گاو¿ں علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاسی سے راجوری کے انتہائی مطولب جنگجو طالب حسین کی گرفتار کے بعد پولیس نے جنگجووں کے اس ٹھکانے کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جنگجو کے ٹھکانے سے06 اسٹکی بم، ایک پستول، 03 پستول میگزین، 02 گلوک پستول، ایک 30 بور پستول، ایک یو بی جی ایل لانچر، 03 یو بی جی ایل گرنیڈ، 75 اے کے راو¿ند، 15 گولک پستول،3 گولہ بارود اور 04 گولیوں کے علاوہ آئی ای ڈی اینٹینا کے ساتھ ایک ریموٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

جموں زون کے ایڈیشنل ڈی جی مکیش سنگھ نے جنگجو کے اس ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے کی تصدیق کی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار جنگجو طالب حسین کے انکشاف پر پر کاروائی کی گئی تھی، جس دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ طالب حسین کو اتوار کو ایک اور جنگجو کے ساتھ ریاسی کے تکسن ڈھوک میں دیہاتیوں نے پکڑا اور دونوں کو بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
طالب حسین شاہ لشکر طیبہ کا جنگجو ہے جسے حال ہی میں پولیس نے ایریا کمانڈر قرار دیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔پولیس نے اسے مفرور قرار دیتے ہوئے اس کے نام پر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔