ڈوڈہ دیسہ سڑک حادثہ میں محکمہ دیہی ترقی کا جونیئر انجینئر از جان

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ دیسہ سڑک پر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں محکمہ دیہی ترقی کا جونیئر انجینئر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہلوک جے ای اپنی پر جارہا تھا جس دوران ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر کی دوری پر واقع گولی باغ کے نزدیک اسکی گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
زرائع نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
مہلوک جونیئر انجینئر کی شناخت انل منہاس ساکنہ کاستی گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔