جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر ینہ نے آج جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاسی سے گرفتار لشکر جنگجو کبھی بھی بھاجپا کا کارکن نہیں رہا ہے، وہ ایک بڑی سازش کو انجام دینے کیلئے بھاجپا ہیڈکوارٹر میں ایک صحافی بن کر آیا کرتا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی ہیڈکوارٹر سے طالب حسین کی بطور آئی ٹی انچارج نامزدگی کیلئے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ رینہ نے واضح کیا کہ طالب کا بھاجپا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اُنہوں نے طالب حسین کے معاملے کی این آئی اے سے چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔