عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جیل میں بند عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ انجینئر عبدالرشید کے بھائی خورشید احمد شیخ لنگیٹ حلقہ سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔
اے آئی پی نے 9امیدواروں کی فہرست جاری کی جن میں منیر خان اڑی سے، محمد مظفر ڈار رفیع آباد، ایڈوکیٹ مرسلین سوپور، پیرزادہ فردوس کپواڑہ، عادل نذیر خان گلمرگ، جہانگیر خان خان صاحب، خورشید احمد شیخ لنگیٹ سے، ہندواڑہ سے ماجد بانڈے اور چمب سے اشوک کمار رینا۔
انجینئررشید خود سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے لنگیٹ سے الیکشن لڑتے تھے۔ خورشید احمد شیخ گزشتہ دو دہائیوں سے استاد ہیں اور حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رضاکارانہ طورریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔