رام بن میں گاڑی سے 9 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد،چار گرفتار: پولیس

رام بن//ضلع رام بن میں پولیس نے ایک کار سے دس لاکھ روپے کے قریب نقدی برآمد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رام بن میں قومی شاہراہ پر راجستھان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 9 لاکھ 60ہ زار روپیہ برآمد کئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر پولیس نے رام بن کے مقام پر ایک گاڑی کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی میں سوار چار افراد کے قبضے سے 9 لاکھ 60 ہزار روپیہ برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے پیسوں کے بارے میں تفتیش کی گئی تاہم انہوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جس کے بعد اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا چاروں راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں۔