سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

ریاض// سعودی عرب میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس منعقد ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔
حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد ادا جائے گی۔

کشمیر عظمیٰ کے وہاٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں