راجوری میں مسلح جھڑپ: جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

File Photo

راجوری// راجوری ضلع کے ڈسل جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری ایک مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، جبکہ تلاشی کاروائی جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں تو وہاں چھپے جنگجوو¿ں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی جوابی کارروائی سے انکاو¿نٹر شروع ہوا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک جنگجو مارا گیا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔