راجوری فدائین حملہ:فوجی اہلکار کی ہسپتال میں موت، ہلاکتوں کی تعداد 4ہوئی

File Photo

سمت بھارگو

راجوری//راجوری فدائین حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجوری کے درہال پرگل علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں جمعرات کی صبح دو ملی ٹینوٹ نے حملہ کیا، اگر چہ حملے کرنے والے دونوں ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں تاہم اس حملے میں 3فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ میجر سمیت 2زخمی ہوئے تھے۔
زخمیوں فوجی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار شام دیر گئے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا، جس سے فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی۔
دفاعی زرائع کے مطابق، رائفل مین نشانت ملک انکاو¿نٹر میں زخمی ہوئے تھے اور فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دم توڑ گئے۔
ان کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔