راج بھون جموں نے سابق فوجیوں اور محکمہ سینک ویلفیئر کے عہدیداروں کی میزبانی کی

یو این آئی

جموں// راج بھون جموں نے ہفتے کے روز سابق فوجیوں اور محکمہ سینک ویلفیئر جموں وکشمیر کے عہدیداروں کی میزبانی کی۔
اس موقع پر لیفٹنننٹ گورنر منوج سنہا نے شہیدوں اور فوجی جوانوں کا ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج، جموں و کشمیر میں محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے ملی ٹنسی سے نمٹنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے.انہوں نے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔
بتادیں کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جس کو ہندوستان کا یوم پرچم بھی کہا جاتا ہے، مسلح فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں سال 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ہفتے کو راج بھون جموں میں سابق فوجیوں اور سینک ویلفیئر جموں وکشمیر کے عہدیداروں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس حوالے سے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج راج بھون جموں نے سابق فوجیوں اور سینک ویلفیئر جموں وکشمیر کے عہدیداروں کی میزبانی کی، میں شہدا اور وردی میں ملبوس جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک کی عزت سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے بہادری سے لڑ رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں مسلح فوج محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ میں لوگوں سے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔