ڈوڈہ میں 3.6 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

ڈوڈہ// خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے تاہم جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔
نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ ڈوڈہ میں پیر کی شام 9 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.6 تھی اور زیر ِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
این سی ایس نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز ڈوڈہ میں عرض البلد 33.04 اور طول البلد 75.83 میں تھا۔
کشمیر عظمیٰ کے وہاٹس گروپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں
زلزلے سے ضلع میں کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم اس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔