اودھم پور کے گاوں میں کواڈ کاپٹر گر کر تباہ

File Photo

اودھم پور// ادھم پور ضلع کے ایک گاوں میں ہفتہ کو ایک نامعلوم کواڈ کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تلاشی اور جانچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے نیلی نالہ گاوں سے شام 7 بجے کے قریب پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار معاملے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔