پلوامہ:پستونہ ترال کے تیلی محلہ میں گذشتہ شام نزدیکی پہاڑی سے آنے والے پانی کا ایک ریلا بستی میں داخل ہوا جس نے یہاں سڑک کو نقصان پہنچانے کے علاہ یہاں تعمیر کردہ ایک سیل کو بھی مکمل طور تباہ کر دیا۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں نالے کے پانی کی وجہ سے دونوں اطراف کے رہائشی گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام پر پہنچے۔ لوگوں نے سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی مکمل مرمت اور ایک مضبوط باند کو تعمیر کیا جائے۔