غیر اعلانیہ انسداد تجاوزات مہم کے خلاف کٹھوعہ میں احتجاج

کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کی صبح انسداد تجاوزات مہم کے دوران مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، قصبہ کے شہیدی چوک علاقے میں حکام پولیس اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے درمیان ایک تجارتی عمارت کو منہدم کر رہے تھے، جس دوران احتجاج بھڑک اٹھا۔
مظاہرین کے مطابق، شو روم کے مالک کو پیشگی اطلاع کے بغیر جمعہ کی صبح 5 بجے انہدامی مہم شروع کی گئی۔ بڑی تعداد میں پولیس نفری نے شہیدی چوک روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی عمارت کے مالکان بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور احتجاج شروع کر دیا، بعد ازاں مزید لوگ بھی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج میں شامل ہوگئے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔