مہجور نگر سری نگر میں میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین سراپا احتجاج

یو این آئی

سری نگر// مہجور نگر سری نگر میں اتوار کے روز خواتین کی ایک بڑی تعداد نے پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم علاقے میں کسی کو بھی میٹر نصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق مہجور نگر سری نگر میں اتوار کے روز خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔
مظاہرین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہجور نگر میں کل ہی غریبوں کے آشیانوں پر بلڈوزر چلائے گئے او رآج میٹر نصب کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہجور نگر میں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے لوگ ہیں۔
ان کے مطابق یہاں کے نوجوانوں کو ریڈیاں لگانے کی بھی اجازت نہیں جس وجہ سے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ لوگوں کو راحت دینے کے بجائے انہیں پریشانیوں میں ڈال رہی ہیں۔