بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی 60 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے بدھ کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی جائیداد قرق کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ محمد ایوب شاہ اور غلام شاہ عرف گلشاہ ولد عبدالخالق ساکن لڈورہ رفیع آباد کی جائیدادیں (ایک منزلہ رہائشی مکان اور دو الگ الگ واش رومز کے ساتھ دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس، جس کی مالیت تقریباً 60.00 لاکھ روپے ہے) ضبط کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی NDPS ایکٹ 1965 کی مختلف قابلِ اطلاق دفعات کے تحت کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ بارہمولہ میں 8/21 NDPS ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 18/2024 درج ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے میں پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا آعادہ کرتا ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔