گاندربل میں 4 مفرور ملزمین کی جائیداد ضبط

ارشاد احمد

گاندربل // وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس نے 4 مفرور ملزمین کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
گاندربل پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ضلع انتظامیہ کے ایک حکمنامہ زیر نمبر12/DM/GBL کی تعمیل میں پولیس تھانہ گاندربل میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 120/2009 کے سلسلے میں 04 مفرور افراد کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ چاروں افراد اس وقت جو پاکستان زیر قبضہ مظفرآبادمیں مقیم ہیں ۔
گاندربل پولیس اور ریونیو کی مشترکہ ٹیم نے گوٹلی باغ گاندربل میں تین افراد اور وانی پورہ سالورہ گاندربل میں ایک افراد کی جائیدادیں ضبط کرلیں ہیں۔