وزیر اعظم مودی کے متوقع کشمیر کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

File Photo

یو این آئی

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی ، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے جس دوران وہ سری نگر میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے حوالے سے سیکورٹی اور انتظامی سطح پر تیاریاں شدومدسے جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اتل ڈھلونے جمعرات کے روز وزیر اعظم کے دورے کومد نظررکھتے ہوئے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے اور وہ سری نگر میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
دریں اثنا بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے جمعرات کے روز سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کشمیرکودیکھتے ہوئے تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ دورے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جبکہ کارکنوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی زبردست جوش دیکھا جارہا ہے۔
ان کے مطابق پی ایم موادی کا کشمیر کے لوگ بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کیونکہ نریندر مودی کشمیریوں کو بے پناہ پیار و محبت دے رہے ہیں۔