ووٹ شماری کے عمل کو آسان بنانے کی خاطر وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں: ضلع الیکشن آفیسر سرینگر

سرینگر// ضلع الیکشن آفیسر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے قانون ساز اسمبلی۔ 2024 ءکے عام انتخابات کے لئے ضلع سری نگر کے 8 اسمبلی حلقوں میں ووٹ شماری سے پہلے آج ایس کے آئی سی سی سنتور کا دورہ کیا اورووٹ شماری کے عمل کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے کاﺅنٹنگ سینٹروں کے اَندر اور اس کے آس پاس کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
ضلعی چناو آفیسر سری نگر نے دورے کے دوران متعلقہ آفیسرکے ہمراہ کاونٹنگ سینٹروں اور اس کے آس پاس کی تیاریوں کے حوالے سے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ کاﺅنٹنگ کے عمل کو آسان اور منظم بنایا جاسکے۔
اُنہوں نے شفافیت، درستگی اور گنتی کے نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی اور حفاظتی اقدامات، بیٹھنے کے اِنتظامات، اِی وِی ایم کی ٹرانسپورٹیشن اور کاﺅنٹنگ ہال میں تکنیکی سیٹ اَپ کو بھی حتمی شکل دی۔
اس موقعہ پرضلعی چُناﺅ آفیسر سری نگرنے مختلف لائن محکموں کے افسران کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی، پانی کی مناسب فراہمی، مناسب انٹرنیٹ کی سہولیت، میڈیا مینجمنٹ، اَنٹری پاسز اور دیگر ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے تقریب کے مقام پر اَفسران سے بات چیت کرتے ہوئے جمہوری اقدار کے تقدس اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے کاﺅنٹنگ سینٹروں ، سٹرانگ روموں ، سی سی ٹی وی لنکس اور افرادی قوت کی تربیت کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتظامات اور سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ضلعی چناو آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ کاﺅنٹنگ کا عمل ویڈیو ریکارڈنگ کے تحت اِی سی آئی کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔
ای وی ایم کو25 ستمبر 2024 ءکو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فی الحال ایس کے آئی سی سی سنتور کے سٹرانگ روم میں تین سطحی حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع سری نگ کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹ شماری 8 اکتوبر 2024 ءکو ایس کے آئی سی سی سی سنتور کے مخصوص کاونٹنگ ہالوں میں ہوگی ۔
دورے کے دوران ضلع چناوآفیسر سری نگر کے ہمراہ ریٹرننگ افسران، مختلف نوڈل افسران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران سرینگر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔