حکومت نے نو ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا

File Photo

جموں//جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو “عوامی مفاد” میں پانچ افسران سمیت نو سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا ہے۔

سرکاری زرائع نے بتایا کہ انہیں جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز کے آرٹیکل 226(2) کے تحت برطرف کیا گیا ہے جو انتظامیہ کو 22سال کی سروس مکمل کرنے یا 48سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد کسی بھی وقت سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تمام ملازمین کا تعلق محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سے ہے۔

زرائع نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر سول سرسز ریگولیشنز کے اس آرٹیکل میں بنیادی طور پر سرکاری خدمات سے غیر فعال ملازمین ہٹانے کے لیے کہا گیا ہے جس کے تحت ملازمین کو تین ماہ کا نوٹس یا نوٹس کے بدلے تین ماہ کی پیشگی تنخواہ اور الاؤنس دینے کے بعد ریٹائر کیا جا سکتا ہے۔