ٹنگڈار کی حاملہ خاتون ہیلی کاپٹر کے زریعے سرینگر منتقل

File Photo

اشرف چراغ

کپواڑہ// ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی ذاتی اور بروقت مداخلت کی وجہ سے، ایک حاملہ خاتون، کو زچکی کی حالت میں آج صبح ٹنگڈار سے ہوائی جہاز کے زریعے سری نگر پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، 38 سالہ حاملہ خاتون، نصرت بیگم، زوجہ علی اصغر سکنہ چتر کوٹ، کرناہ کو ہفتہ کی دیر شام علاج کے لیے ایس ڈی ایچ ٹنگڈار میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کو ضروری علاج کے لئے سری نگر منتقل کرنا پڑے گا، لیکن برفباری کی وجہ سے تمام زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے سرینگر منتقلی ممکن نہیں تھی۔
خاندان زرائع نے بتایا کہ یہ اطلاع ایس ڈی ایم کرناہ کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کپوارہ تک پہنچائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی ہر ممکن کوشش کی اور فوج سے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا اور مریض کو آج صبح ٹنگڈار ہیلی پیڈ سے ایس ڈی ایم کرناہ، ڈاکٹر گلزار احمد، تحصیلدار اور ایس ایچ او کی موجودگی میں ایئرلفٹ کیا گیا۔ مریض کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور ایس ڈی ایچ ٹنگڈار کا ایک اٹینڈنٹ بھی موجود تھا۔
کنبہ کے ممبر اور کرناہ سب ڈویژن کے مقامی لوگوں نے مریض کو ایئر لفٹ کے زریعے ہسپتال پہنچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، فوج، ایس ڈی ایم کرناہ اور بی ایم او کی کوششوں کو سراہا ہے۔