نوشہرہ سڑک حادثے میں پونچھ کا نوجوان فوت،ایک زخمی

راجوری//جموں پونچھ قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پونچھ سے جموں کی طرف جا رہا تھا جب نوشہرہ میں ایک آئل ٹینکر نے ناد پور میں واقع آرمی کے ٹرانزٹ کیمپ کے گیٹ کے سامنے ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار پونیت شرما عمر 25 سال ولد وشوامتر ساکن بس سٹینڈ پونچھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کی شناخت آیوش کھجوریہ عمر 19 سال ولد سشیل کھجوریہ ساکن پولیس لائن پونچھ کے طور ہوئی ہے۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج نوشہرہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مردہ خانے بھجوا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔