پونچھ میں 3 لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش، ایک لقمہ اجل

File Photo

عشرت حسین

پونچھ//جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب پونچھ میں تین لڑکیوں نے خود کشی کرنے کی کوشش کی جن میں سے ایک لڑکی لقمہ اجل بن گئی جب باقی دو کو بچا لیا گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق، گزشتہ رات دیر گئے تین لڑکیوں نے شیر کشمیر پل سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی جن میں سے ایک لڑکی لقمہ اجل بن گئی جبکہ دو لڑکیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں کی وجہ سے بچا لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خودسوزی کی کوشش کے دوران آسیہ کوثر دختر محمد کبیر ساکنہ پونچھ نامی لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس حوالے سے پولیس تھانہ پونچھ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر گئی ہے۔