عظمیٰ ویب ڈیسک
کنگن// ضلع پونچھ کے مینڈھر کا ایک 26 سالہ نوجوان منگل کو کنگن علاقے میں ایک ندی میں نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 26 سالہ محمد مصطفیٰ گوجر ولد محمد اقبال سکنہ مینڈھر منگل کی دیر شام بابا نگری کنگن کے قریب وانگت نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، جس کے بعد لاش کو نکال کر ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ”طبی قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد، لاش کو آخری رسومات کے لیے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا”۔