ساﺅجیاں میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

File Photo

عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو ایک دو منزلہ رہایشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے رہایشی مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سوجیاں کے کینٹھ وزلی علاقہ میں چار لوگوں لے مشترکہ رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ان چاروں لوگوں کا رہائشی مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
چوکی پولیس انچارج کارتک شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رات کو دو بجے کے قریب رہائشی مکان میں اچانک آگ لگی جس کی وجہ سے مکان خاکستر ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کسی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں مشتاق احمد، گلزار احمد، حبیب اللہ اور علی بٹ نامی مکان مالکان کا کافی مالی نقصان ہوا ہے۔