عظمیٰ نیوزڈیسک
جموں//جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ پرامن طریقے سے چل رہی ہے اور یہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے پاک ہے۔
انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔
پولے نے کہا’’پولنگ بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ جس طرح سے پولنگ جاری ہے اس سے زیادہ ٹرن آؤٹ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ہمیں 60 فیصد سے زیادہ پولنگ کی توقع ہے۔ اب تک پولنگ پرامن اور واقعات سے پاک رہی ہے‘‘۔
وہ جموں شہر کے مٹھی علاقے میں کشمیری پنڈتوںکے لیے قائم کیے گئے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 24 اسمبلی حلقوں کے لئے 3,266 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔
پولے نے کہا کہ صبح 11 بجے تک 26 فیصد ووٹ پول ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیری مہاجر پنڈتوںکے لیے کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے 19 پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔
پولے نے مزید کہا کہ انہوں نے جموں میں کشمیری مہاجر پنڈتوںکے لیے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور تقریباً 20 فیصد ووٹ پول ہوئے تھے۔