سرینگر: مہجور نگر میں ہوٹل سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

سری نگر//سری نگر کے مہجور نگر علاقے میں جمعرات کو ایک ہوٹل میں پولیس اہلکار کی پراسرار حالت میں لاش برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کے کمراے میں لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
سٹیشن ہاو¿س آفیسر، پولیس تھانہ صدر مدثر احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متوفی ایک پولیس اہلکار تھا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت شجاع علی کے طور پر ہوئی ہے جو سری نگر کے لال بازار علاقے کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراسرار حالت میں لاش ملنے کے بعد متعلقہ پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔