عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سری نگر پولیس نے سائبر پولیس کشمیر کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی معلومات پھیلانے، نفرت پھیلانے والے اشتعال انگیز مواد اور سماج مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سرینگر پولیس نے کہا، “سرینگر پولیس اور سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی معلومات، نفرت کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز مواد اور سماجی مخالف پروپیگنڈے کے لیے 06 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے”۔
قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ عام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قابلِ اعتراض/اشتعال انگیز مواد، غلط معلومات، سماج دشمن پروپیگنڈا اور افواہ پھیلانے سے پرہیز کریں۔