پونچھ: حرکتِ قلب بند ہونے سے پولیس اہلکار کی موت

File Photo

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر میں تعینات پولیس اہلکار کی حرکتِ قلب اس وقت بند ہو گئی جب وہ سرینگر سے اپنے گھر راجپورہ منڈی جا رہا تھا۔
متوفی اہلکار کی شناخت شمیم احمد ولد محمد عبداللہ سکنہ راجپورہ منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی پر گھر جا رہا تھا جب اس کو بس سٹینڈ منڈی میں دل کا دورہ پڑا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اہلکار کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔