ملی ٹینٹوں کے حملے میں زخمی پولیس انسپکٹر مسرور وانی از جان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 29 اکتوبر کو ملی ٹینٹوں کے حملے میں زخمی جموں و کشمیر پولیس کا ایک انسپکٹر جمعرات کو نئی دہلی کے ایمز میں چل بسا۔
بتادیں کہ انسپکٹر مسرور احمد وانی کو کل خصوصی علاج کے لیے ایمز منتقل کیا گیا تھا، تاہم جمعرات کو وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسرور وانی کو 29 اکتوبر 2023 کو پوائنٹ بلینک رینج سے پستول سے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ سرینگر کی مرکزی عیدگاہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے صورہ میں سکمز میں داخل کرایا گیا۔
تاہم وانی کو بدھ کی دوپہر ایک ایئر ایمبولینس کے زریعے پارس ہسپتال سری نگر سے نئی دہلی منتقل کیا گیا تھا۔