عسر ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے جموں سے ڈوڈہ کی طرف آرہی ایک ایسپریسو گاڑی JK06-8742 عسر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر 800 میٹر نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
اس حادثہ کے فوراً بعد الخیر فاونڈیشن نامی مقامی رضاکار تنظیم کے کارکن و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاو کاروائی شروع کی۔
حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت رام راج ولد امر چند ساکنہ پریوت کے طور پر ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص جموں و کشمیر پولیس میں بطور ہیڈکانسٹیل تعینات تھا۔
اس سلسلہ میں عسر تھانہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔