سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں بدھ کی شام ڈیوٹی پر تعینات ایک سیلکشن گریڈ کانسٹیبل کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت نثار احمد مغلو کے طور پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔