حرکتِ قلب بند ہونے سے پولیس اہلکار کی موت

File Photo

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک پولیس کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق،بارہمولہ ضلع کے شیری میں قائم ایک تربیتی مرکز میں کانسٹیبل فیاض احمد کو دل کا دورہ پڑا ، جس کے بعد بعد اُسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
سرکاری زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کانسٹبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ضروری طبی اور قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لاش کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔