اونتی پورہ میں 4منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاءبرآمد :پولیس

پلوامہ//سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے اونتی پورہ میں 04منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا،” پولیس تھانہ ترال کو ایک خاص اطلاع موصول ہوئی کہ شوکت احمد بٹ ولدغلام محمد بٹ ساکن نادر ترال نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءذخیرہ رکھا ہے”۔
اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترال کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مخصوص جگہ پر چھاپہ مارکر تلاشی شروع کی ۔
تلاشی کے دوران پولیس نے رہائشی مکان سے 433کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسا برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اسی دوران 03ملزمین کوموقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
زیرِحراست افراد کی شناخت توصیف احمد راتھر ولد غلام رسول ساکن پنیر ترال، مظفر احمد لون ولد علی محمد ساکن چیک نور پورہ اور محمد سلیم خان ولدغلام احمد خان ساکن ہنڈورہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔