2019کے بعد وزیر اعظم کےبیرون ملک 21دوروں پر 22.76کروڑ روپے خرچ:حکومت

نئی دہلی//مرکزی حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019سے اب تک 21بیرون ملک دورے کیے ہیں اور ان دوروں پر 22.76 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ صدر نے آٹھ بیرون ملک دورے کیے اور 2019سے اب تک ان دوروں پر 6.24کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
حکومت نے 2019سے اب تک صدر کے دوروں کے لیے 6,24,31,424روپے، وزیر اعظم کے دوروں کے لیے 22,76,76,934 روپے اور وزیر خارجہ کے دوروں کے لیے 20,87,01,475روپے کی رقم خرچ کی ہے۔
جہاں صدر نے آٹھ بیرون ملک دورے کیے، وہیں وزیر اعظم نے 2019سے اب تک 21دورے کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 86 بیرون ملک دورے کیے ہیں۔
۔2019سے لے کر اب تک وزیراعظم تین بار جاپان اور دو بار امریکا اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔
صدر کے دوروں میں، آٹھ میں سے سات دورے رام ناتھ کووند نے کیے تھے، جبکہ موجودہ صدر دروپدی مرمو نے گزشتہ ستمبر میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔