نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جموں میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور متوفین کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور شدید زخمی لوگوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا،”جموں و کشمیر میں پیش آئے بس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہرار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے”۔
یاد رہے کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 55 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔