لوگ کہتے ہیں کشمیر ’منی سوئٹزرلینڈ‘ ہے، میں کہتی ہوں سوئٹزرلینڈ ’منی کشمیر‘ ہے: بھاگیہ شری

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// نامور بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک پرسکون اور خوبصورت جگہ ہے، حیران ہوں کہ جب بھارت میں اتنی خوبصورتی ہے تو لوگ بیرون ملک کیوں جاتے ہیں۔
1989 میں اپنی پہلی فلم ”میں نے پیار کیا“ سے شہرت حاصل کرنے والی 54 سالہ اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے سیاح وادی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ خوفزدہ ہیں۔
بھاگیہ شری نے کہا،”میں جب بھی یہاں آتی ہوں تو مجھے امیر خسرو کا یہ شعر یاد آتا ہے کہ ’گر فردوس زمین است، ہمیں اس، ہمیں است، ہمیں است“۔
اُنہوں نے کہا، ” اپنی زندگی میں کشمیر جانا مت چھوڑیں۔ کشمیر پرسکون اور خوبصورت ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ سوئٹزرلینڈ یا یورپ کیوں جاتے ہیں۔ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنی خوبصورتی ہے تو کہیں اور کیوں جائیں؟ ”
اُنہوں نے کہا، ”لوگ کہتے ہیں کہ کشمیر ’ منی سوئٹزرلینڈ‘ ہے لیکن میں کہتی ہوں سوئٹزرلینڈ ’منی کشمیر‘ ہے۔ آپ یہاں اندرونی سکون محسوس کرتے ہیں۔ لوگ اتنے اچھے ہیں کہ آپ کو کبھی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا”۔
اداکارہ نے کشمیری کھانوں اور مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے کہا، “کھانا بہت لذیذ ہے اور لوگ گڑ کی طرح میٹھے ہیں”۔