بمنہ سری نگر سڑک حادثہ میں راہگیر جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے بمنہ علاقے میں پیر کی شام نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم انووا گاڑی نے جے وی سی ہسپتال بمنہ کے سامنے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کی شناخت نثار احمد دراز ولد عبدالغفار دراز ساکن گل باغ پارم پورہ کے طور پر ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے جے وی سی ہسپتال بمنہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقع کا نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔