سوپور میں کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا ملازم لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں منگل کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے ایک ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بونیار کے فاروق احمد مگلو کو جامعہ قدیم سوپور میں اپنی ڈیوٹی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
اسی دوران پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔