اودھم پور میں سڑک حادثہ، مسافر از جان، متعدد زخمی

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے منسر موڑ میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 14دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مونگری سے اودھم پور آ رہی ایک مسافر بر دار گاڑی پیر کی صبح منسر موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت جمال الدین ساکن مونگری اودھم پور کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 17 سالہ روشنی،17 سالہ ممتو،29 سالہ نیلم کمار، ڈیڑھ سالہ پلوی،17 سالہ ریکھا دیوی، 17 سالہ رجنی دیوی،18 سالہ وریندر کمار،74 سالہ ٹھاکر داس،65 سالہ کوشلیہ دیوی،25 سالہ نریندر سنگھ، روہت کمار، ششی ٹھاکر اور 38 سالہ پرشوتما کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔