کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی نقل و حرکت

جموں// کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرون کے دیکھے جانے کے بعد فوج، بارڈر سیکورٹی فورس، پولیس اور سپیشل آپریشن گروپ کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو بین الاقوامی سرحد پر ایک میگا سرچ آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات ہیرا نگر گاوں کے سلطان پور علاقے میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس نے بتایا، ”ڈرون گرنے کے شبہ میں، سیکورٹی فورسز نے رات کے وقت بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع دیہاتوں میں تلاشی مہم شروع کی“۔