سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش، درانداز ہلاک

File Photo

جموں//سانبہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب بی ایس ایف نے ایک مشتبہ پاکستانی دراندازکو جمعرات کی صبح گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 2بج کر 50 منٹ پر سانبہ میں منگو چک سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔
بارڈر سیکورٹی فورس کے ترجمان نے کہا، ”آج صبح کے او قات میں، چوکس بی ایس ایف دستوں نے ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی، جو مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے، بین الاقوامی سرحد کو عبورکرنے کی کوشش کر رہا تھا“۔
اُنہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو فوجی اہلکاروں نے چیلنج کیا لیکن وہ مسلسل باڑ کی طرف بڑھتا رہا۔ جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بی ایس ایف نے سانبہ سیکٹر میں آئی بی پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے وہیں علاقے میں لاش پڑی دیکھی گئی ہے۔
بتادیں کہ جموں صوبہ میں بھارت-پاک سرحد پر دو دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
بدھ کے روز، فوج نے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق،جنگجووں کو، جن سے اسلحہ اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہوئی، سرحدی باڑ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔