غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو پاک حکام نے واپس بھیج دیا

نئی دہلی//سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان، جو پنجاب سیکٹر میں جمعرات کی صبح نادانستہ طور پر پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا، کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ جوان ابوہر سیکٹر میں بی ایس ایف پوسٹ جی جی بیس کے قریب بھارت-پاک بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ زیرو لائن چیکنگ کر رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ صبح 6.30 بجے کے قریب گھنی دھند کی وجہ سے جوان نادانستہ طور پر دوسری طرف چلا گیا۔
دفاعی زرایع نے بتایا کہ دوپہر 1.50 بجے پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے دوران اہلکار کو بحفاظت بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔