پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مارگرایا، نو کلو ہیروئن برآمد

یو این آئی

جالندھر// بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے پنجاب کے امرتسر اور ترن تارن میں بین الاقوامی سرحد پر ہیروئن اسمگل کرنے کی پاکستان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پیر کی رات دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ مارے جانے والے ڈرون سے تقریباً 10 کلو 610 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کی رات تقریباً 2205 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ترن تارن کے کالاش حویلیاں گاؤں کے نزدیک علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ گشت کے دوران جوانوں نے مشتبہ ڈرون کو فائرنگ کرکے روکنے کی کوشش کی۔ ڈرون گولی لگنے کے بعد زمین پر گر گیا۔
پورے علاقے کی ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی ایک ٹیم نے گاؤں کے نزدیک سرحدی باڑ کے ساتھ کھیت میں پڑا 01 جزوی طور پر تباہ شدہ ہیکسا کاپٹر ڈرون برآمد کیا، جس کے ساتھ ہیروئن کا ایک پیکٹ (مجموعی وزن – تقریبا 7.5 کلوگرام) تھا۔
اسی طرح پیر کی رات تقریباً 2247 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گاؤں چاہ پور، ضلع – امرتسر (دیہی) کے نزدیک گرنے والے علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ فوجیوں نے مشتبہ ڈرون کو گولی مار گرایا۔
ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف ٹیم نے کھیت میں پڑے جزوی طور پر تباہ شدہ ہیکسا کاپٹر ڈرون برآمد کیا۔ ڈرون سے تقریباً تین کلو 110 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔