پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر تعینات

سری نگر//الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کی چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جموں و کشمیر کے طور پر تقرری کو منظوری دی ہے۔
ای سی آئی کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں پول کو جموں و کشمیر کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
پرنسپل سکریٹری راہول شرما نے کہا، “مجھے کمیشن کا نوٹیفکیشن آگے بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے… ہردیش کمار (IAS) کی جگہ پی کے پولے (AGMUT 2004) کو چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ہردیش کمار ای سی آئی کے ساتھ مرکزی ڈیپوٹیشن پر گئے ہیں۔