جموں میں ہلکی بارش، کشمیر میں گرم موسم کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہا، وہیں صوبہ جموں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گرمی کی شدت بھی ٹوٹ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز کہا کہ کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور جموں میں آئندہ 24کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں میں موسم ابر آلود اور سرد رہنے اور کشمیر میں جزوی طور پر ابر آلود مطلع کے موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے”۔

دریں اثناءاسی دوران سری نگر میں آج کم سے کم شبانہ درجہ حرارت 23.6، پہلگام 17.6 اور گلمرگ میں 13.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے علاقے میں دراس میں 15.1، لیہہ 15 اور کارگل میں 19.6 درجہ حرارت کم سے کم درج کیا گیا۔

جموں میں 24.6، کٹرہ میں 23.9، بٹوت میں 19.5، بانہال میں 21.4 اور بھدرواہ میں 20.6 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔