عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ کے عمل میں دوپہر 1بجے تک پولنگ کی شرح41.17فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف علاقوں کی ووٹنگ کی شرحیں درج ذیل ہیں:
– اننت ناگ:27.40فیصد
– اننت ناگ (مغربی): 32.07فیصد
– بانہال:49.00فیصد
– بھدرواہ: 48.37فیصد
– ڈی ایچ پورہ: 43.66فیصد
– دیوسر: 36.78فیصد
– ڈوڈہ: 50.34 فیصد
– ڈوڈہ (مغربی): 54.80 فیصد
– ڈورو: 41.30 فیصد
– اندروال:60.01فیصد
– کشٹواڑ: 54.36فیصد
– کوکرناگ (ایس ٹی): 41.00فیصد
– کولگام: 39.75 فیصد
– پاڈر-ناگسینی: 56.48فیصد
– پہلگام: 47.68 فیصد
– پامپور: 28.88 فیصد
– پلوامہ: 32.55فیصد
– راجپورہ: 31.04 فیصد
– رام بن: 50.56 فیصد
-شانگس (اننت ناگ مشرقی): 36.73 فیصد
– شوپیان: 40.45 فیصد
– سریگفوارہ-بجبہاڑہ: 39.20 فیصد
– ترال: 26.75 فیصد
– زینہ پورہ: 37.11 فیصد
مجموعی طور پر اننت ناگ ضلع میں دوپہر ایک بجے تک 37.90فیصد،ڈوڈہ میں50.81فیصد،کشتواڑ میں56.86فیصد،کولگام میں39.91فیصد،پلوامہ مین29.84،رام بن میں 49.68اورشوپیاں میں38.72فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس موقع پر انتخابی عمل کی نگرانی جاری ہے، اور امیدواروں کی طرف سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو تین مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا تھا: پہلا مرحلہ آج، دوسرا 25 ستمبر اور آخری مرحلہ 1 اکتوبر 2024 کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔ یہ انتخابات گزشتہ 10 سالوں کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔