پی ایم پیکیج کے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں پر روک کے احکامات

File Photo

سری نگر// حکام نے کشمیر صوبہ کے اسسٹنٹ لیبر کمشنرز (اے ایل سیز) سے کہا ہے کہ وہ پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے اُن ملازمین کی تنخواہیں واگذار نہ کریں جو ستمبر کے مہینے میں غیر حاضر رہے ہیں۔
ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر کی طرف سے ایک مواصلات میں، اے ایل سیز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ پی ایم پیکیج کے ملازمین کی چھٹیوں کا مکمل اکاو¿نٹ (خاص طور پر جولائی اور اگست کے مہینوں کے لیے) ان کے دفتر کو پیش کریں،” تاکہ اسے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے”۔
آج جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے،”ستمبر 2022 کے مہینے کی پی ایم پیکیج کے اُن ملازمین کی تنخواہیں نہیں نکالی جانی چاہئے، جو اس مہینے کے دوران اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہے ہیں”۔
ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر نے بھی “معلومات” کے لیے لیبر کمشنر جموں و کشمیرکو “متعلقہ موضوع پر ٹیلی فونک ہدایات” کا حوالہ دیتے ہوئے مواصلت بھیجا ہے۔